اپنوں سے پرائے اچھے اردو کالم پروین اختر

Today Column In Urdu

Today Column In Urdu Parveen Sadiq

Today Column In Urdu

Today Column In Urdu

اپنوں سے پرائے اچھے یہ جملہ سنا تو دماغ نے اس کی نفی کی کہ بھلا کبھی پرائے بھی اپنوں سے اچھے ہو سکتے ہیں؟

مگردل توپاگل ہے اچھل اچھل کر شور مچانے لگا. ہاں بالکل بلکل اپنے سے پرائے اچھے ہوتے ہیں کیونکہ اج تک کسی پرائے نے مجھے دکھ نہیں دیا ہمیشہ میرے درد اور میری تکلیف کی وجہ میرے اپنے ہی رہے.

میں حیرت سے دل کی باتیں سن ہی رہی تھی اور دل بھی میری حیرت پر حیران تھاکہنے لگا بی بی بات سنو…

پچھلے ہفتے ہمارے پڑوس کے تین گھرچھوڑکرجو مرزا صاحب رہتے ہیں ان کے بیٹے کی شادی تھی انہوں نے بڑا اہتمام کیا تھا سینکڑوں افراد دعوت کا حصہ تھےمیں نے کہاہاں تو؟دل بولا تو انہوں نے ہمیں تو نہیں بلایا تھا…

لیکن ناتو اس دن میں اداس تھا نہ تم روئی تھیں بلکہ ہم نے سارا دن خوش وخرم گزارا تھا میں نے کہا کیا پہلیاں بجھوا رہے ہو؟دل چلایا بی بی سنو پوری بات

..دو دن پہلےتمہارے بھائی نےاپنے بیٹے کی سالگرہ منائی جس میں اس نے اپنے چند قریبی دوستوں کو مدعو کیا مگر ہم کو نہ بلایا کںونکہ مختصر تقریب کا اہتمام تھا۔

میں نے تڑپ کر کہا کیوں جلے پر نمک چھڑک رہے ہو…دل زور زور سے ہنسنے لگااور اس ہنسی میں چھپا درد میرےوجود کے ٹکڑے ٹکڑے کر گیا…..

دل نے کہا یاد کرواس دن تم صبح سےروتی رہیں تم دکھی تھیں تو درد مجھے ہو رہا تھا گھر کی فضا سوگوار تھی اہل خانہ بھی تمہاری وجہ سے دکھی تھے ۔

دل کی باتیں سن کر دماغ نے فورا اصلاح کی ارے نادان!اپنوں سے پرائے کبھی اچھے نہیں ہوتے اپنوں سے احساس کا۔ محبت کا دل کا رشتہ ہوتا ہے اس لئے اپنوں کے دیے گئےدکھ ہمیں زیادہ تکلیف دیتے ہیں زیادہ محسوس ہوتے ہیں جبکہ پرائے کی دی گئی تکلیف ہماری روح کو چھلنی نہیں کرتی ۔کیونکہ اپنوں سے دل کے تار جڑے ہوتے ہیں۔

ازقلم.. پروین صادق

Today Column In Urdu

Keywords : Today Column Parveen Sadiq, Urdu Columns, Latest Columns, Urdu Columns, Urdu Stories, urdu articles for students, Urdu Stories for Elders

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.