پاکستان میں آن لائن کمانے کے 5 طریقے | 2023 میں پیسہ کمائیں۔

Online Earning in Pakistan in Urdu

پاکستان میں آن لائن کمانے کے 5 طریقے | 2023 میں پیسہ کمائیں۔

Online Earning in Pakistan in Urdu

Online Earning in Pakistan in Urdu

انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے عروج کے ساتھ آن لائن کمائی پاکستان میں تیزی سے مقبول ہوتی جا رہی ہے۔ اب کسی کے لیے بھی آن لائن پیسہ کمانا ممکن ہے۔ اس کے لیے کوئی ڈگری وغیرہ نہیں چاہیے بلکہ کام کو سیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو صرف ایک اچھے انٹرنیٹ کنکشن، کمپیوٹر یا موبائل کی ضرورت ہے اور آپ پیسے کمانے کے لیے تیار ہیں۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پاکستان میں عام آدمی کا گزارا کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔ اس آرٹیکل میں پاکستان میں آن لائن پیسہ کمانے کے 7 ایسے طریقے اپکو اردو میں بتانا جا رہا ہوں جو اس سے پہلے اپکو کبھی کسی نے صیح طرح نہیں بتائے ہوں گے۔ پورے آرٹیکل کو غور سے پڑھیے گا۔ سر ہشام سرور صاحب کا بہت شکریہ جن کی وجہ سے یہ آرٹیکل میں نے اردو میں لکھا۔

روز کا 1000 روپیہ کمانے کے طریقے بھی پڑھیں

فری لانسنگ کے ساتھ آن لائن کمائی

فری لانسنگ پاکستان میں آن لائن پیسہ کمانے کا سب سے زیادہ مقبول ترین طریقہ ہے۔ حکومت پاکستان کے مختلف پروگراموں نے ملک میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو آن لائن پیسے کمانے کی طربیت دی ہے، مالی سالوں 21 سے 23 تک میں ای ٹی اور اس سے چلنے والی برآمدات میں پاکستان میں واضح طور پر اضافہ ہوا ہے۔ کیونکہ پاکستانی فری لانسرز نے برآمدات میں 490 ملین ڈالر کا حصہ ڈالا ہے۔

فائیور، اپ ورک، فری لانسر، اور ورک چیسٹ جیسے پلیٹ فارمز کے عروج کے ساتھ اب اپ اپنی خدمات پوری دنیا کے کلائنٹس کو دے سکھتے ہیں۔ چاہے آپ پروجیکٹ مینیجر، وائس اوور آرٹسٹ، گرافک ڈیزائنر، ویب ڈویلپر، یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ماہر ہوں، آپ اپنی سکلز کو ان پلاٹ فارم پر بیچ سکتے ہیں۔ اور ماہانہ 100 ڈالر سے لے کر 10000 ڈالر تک کما سکتے ہیں۔

Online Earning in Pakistan without Investment

فری لانس کے طور پر کام کیسے شروع کر سکتے ہیں؟

ہنر کا انتخاب

فری لانسرز کو کلائنٹس کو اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے مخصوص مہارت یا ہنر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ مطلب وہ کام جو وہ اچھے طریقہ سے کر سکے۔ فری لانسرز کے لیے مشہور نچس/ہنر میں موبائل ایپ ڈویلپرز، ویب سائٹ ڈویلپمنٹ، اور گرافک ڈیزائن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ویڈیو ایڈیٹر، اور ڈیجیٹل مارکیٹر بھی ہیں۔

پورٹ فولیو بنائیں

کلائنٹس کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے فری لانسرز کو اپنے پہلے کیے گئے کام کا مختلف پلیٹ فارم پر ایک پورٹ فولیو بنانا ہوگا۔ پورٹ فولیو میں وہ کام یا پروجیکٹ ہے جو ماضی میں مکمل ہوئے ہیں انکا بتانا ہوتا ہے۔ ۔ پورٹ فولیو اپ لوڈ کرنے کے لیے، بی ہنیس اور ڈربل جیسے پلیٹ فارمز کا استعمال کیا جاتا ہے فری لانسرز اپنا پورٹ فولیو اپنی مارکیٹ پلیس جیسے اپ ورک، گرو، یا ورک چیسٹ میں بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

فری لانس مارکیٹ پلیسس پر سائن اپ کرنا

فری لانسنگ پلیٹ فارمز جیسے اپ ورک، فائیور، اور فری لانسر، آپ کو کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے اور فری لانسنگ پروجیکٹس کو تلاش کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ سب سے پہلا قدم ویب سائٹ پر پروفائل بنانا ہوتا ہے اور اپنی سکلز ، قیمت فی گھنٹہ، اور کام کی تفصیلات دینا ہوتی ہیں۔ دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ اپ نے پہلے جن کلائنٹس ساتھ کام کیا انکا بھی پورٹ فولیو میں اندراج کریں۔

نیٹ ورک پر اپنی پروفائل کو پرموٹ کرنا

فری لانسرز کے لیے زیادہ سے زیادہ کلائنٹس تک پہنچنے کے لیے، دوسرے فری لانسرز کے ساتھ مل کر نیٹ ورکنگ اور ایونٹس میں شرکت کرنا بہت اہم ہے۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق کچھ ڈیزائن کردہ ٹی شرٹس، ایک اپنا کاروباری کارڈ جس میں آپ کا فون نمبر، ای میل، اور ویب سائٹ کی تفصیلات درج ہوں۔

گاہک بادشاہ ہے

پروجیکٹ جیتنا ایک بہت ہی اہم چیز ہے، اپنے کلائنٹ کا خیال رکھنا ہی اصل کام ہے۔ فری لانسرز کو اپنے کلائنٹس کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کرنی چاہیے۔ پیشہ ورانہ مہارت کامیابی کی کلید ہے۔ ایک مطمئن کلائنٹ نہ صرف اپکو زیادہ کام دے بلکہ مستقبل میں دیگر کلائنٹس کو آپ کا حوالہ بھی دے گا۔آپ مقامی اور بین الاقوامی کلائنٹس کو مزید حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے سب سے بڑی مارکیٹ پلیس بازار ورک چیسٹ پر بھی اپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں۔

Online Earning in Pakistan in Urdu

بلاگنگ کے ساتھ آن لائن کمائی

بلاگنگ تحریری طور پر اپنی رائے کا اظہار کرنا اور اس عمل سے پیسے کمانے کا ایک بہت ہی مقبول ترین طریقہ ہے۔

مضمون کا انتخاب

ایک کامیاب بلاگ شروع کرنے کا پہلا قدم ایک ایسی موضوع کا انتخاب کرنا ہوتا ہے جس کے بارے میں آپ کو اچھی معلومات ہوں یا اپ اس مضمون کے حوالے سے معلومات نکلا سکتے ہوں اور لکھ سکت ہوں۔ یہاں مضمون کے حوالے سے میں یہ ضرور کہوں گا کہ اپ میکرو ٹاپک کے مقابلے مائیکرو ٹاپک پر جائیں۔ مائیکرو ٹاپک سے اپ اسانی سے اپنی کی ورڈ کو گوگل پر ٹاپ ٹین پر رینک کروا سکتے ہیں۔

بلاگ کو بنانے کا پلیٹ فارم

آپ مفت پلیٹ فارم پر اپنا بلاگ بنا سکتے ہیں جیسے ورڈپریس۔

کی ورڈز

کی ورڈز کو سرچ انجنز پر رینک کرنے کے لیے اپکو وہ الفاظ ڈھونڈھنے ہوتے ہیں جن کا سیرچ والیم زیادہ ہو اور کمپٹیشن کم ہوں۔ ایسے بہت سے ٹولز ہیں جو آپ کے بلاگ کے لیے اپکو اچھے کی ورڈز نکال کر دے سکتا ہے۔ جیسا کے سیم رش، ایرف، گوگل ایورڈز اور اوبر سجیسٹ۔ انکے علاوہ اور بھی بہت سے ٹولز ہیں جن کے استعمال سے اپ اپنے مطلوبہ کی ورڈز نکال سکتے ہیں۔

اعلیٰ معیار کا مواد بنائیں

ایک بار جب آپ اپنا بلاگ مکمل طور پر ترتیب دے لیں تب اپ اپنے مائیکرو مضمون کے تمام عنوانات پر اعلیٰ معیار کا مواد لکھنا اور اپلوڈ کرنا شروع کریں دیں۔ ویب سائٹ پر زیادہ لوگوں کو لانے کے لیے اپ اپنے قارئین کو مکمل اور تازہ معلومات فراہم روازنہ کی بنیاد پر پیش کرنا کو گا۔ قارئین آپ کی ویب سائٹ پر جتنا زیادہ وقت گزاریں گے اپکی ویب سائٹ کا باؤنس ریٹ اتنا ہی کم ہوگا۔ جس سے سرچ انجنوں اپ کی ویب سائٹ کو اوپر والی درجہ بندی میں شامل کر لیں گی۔

سامعین بنائیں

اپنے بلاگ سے پیسہ کمانے کے لیے آپ کو ناظرین کی ضرورت ہوتی ہے۔ لوگوں کو آپ کا مواد پڑھنے کے لیے جب ایے گے تو جو گوگل کے ایڈز سامنے اہ رہے ہوں گے انسے اپکی کمائی شروع ہو جائے گی۔ آپ کو سرچ انجن آپٹیمائزیشن اور گوگل پی پی سی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی توجہ رکھنا ہو گی۔ اور سوشل میڈیا پر اپنی بلاگ پوسٹس کو شیئر کرنے سے بھی اپ کے سامعین میں اضافہ ہو گا۔

اپنے بلاگ کو منیٹائز کریں

اپنے بلاگ کو منیٹائز کرنے کے بہت سارے طریقے ہیں۔ کچھ طریقے میں لکھ رہا ہوں۔

اشتہار کی آمدنی

بلاگر اپنے بلاگ پر اشتہارات دکھا کر پیسہ کما سکتا ہے۔ آپ اپنی ویب سائٹ پر مختلف اشتہارات کو دکھانے کے لیے گوگل ایڈسینس، ای زویک جیسے پلیٹ فارم کا استعمال کر سکتے ہیں۔

مارکیٹنگ

آپ اپنی بلاگ پوسٹس پر مختلف مصنوعات کو دکھا کر ریفرل کمیشن کما سکتے ہیں۔

سپانسر شدہ پوسٹس

آپ موضوعات کے لیے سپانسر شدہ پوسٹس لکھ کر بھی پیسے کما سکتے ہیں۔

Online Earning in Pakistan Free

Online Earning in Pakistan in Urdu

Online Earning in Pakistan in Urdu

یوٹیوب کے ساتھ آن لائن کمائی

یوٹیوب پلیٹ فارم پر 34.4 بلین صارفین کے ساتھ اور عالمی سطح پر دنیا کا سب سے بڑا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ہے۔ آپ یوٹیوب پر درج ذیل طریقوں سے پیسے کما سکتے ہیں۔

اشتہار کی آمدنی

آپ اپنے ویڈیوز کو منیٹائز کر سکتے ہیں اور آپ اپنی ویڈیوز پر چلنے والے اشتہارات سے پیسہ کما سکتے ہیں۔ اشتہارات سے کمائی شروع کرنے کے لیے، آپ کو یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے لیے سائن اپ کرنا ہوگا اور کچھ تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا۔ عمومی طور پر اپکو 500 سبسکرائبرز پورے کرنے ہوتے ہیں اور 3000 گھنٹے اپنی ویڈیوز پر پورے کرنے ہوتے ہیں۔

Online Earning in Pakistan in Urdu

سپانسر شدہ مواد

مختلف برانڈز کے لیے اپ سپانسر شدہ ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں۔ آپ کسی ویڈیو میں اپنی آواز شامل کر سکتے ہیں یا پھر ان کی فوٹیج ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔ اور ساتھ میں ویب سائٹ کا لنک دے سکتے ہیں۔

تجارتی مال اور مصنوعات

آپ اپنی ویڈیوز میں یا یوٹیوب کریٹر کے ذریعے اپنا سامان فروخت کر کے بھی اچھی خاصی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

ممبرشپ اور سپر چیٹ: آپ یوٹیوب ممبرشپ کے ذریعے ماہانہ فیس کے عوض اپنے ناظرین کو خصوصی مواد پیش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی ایسے ملک سے ہیں جہاں پر سپر چیٹ فیچر کام کرتا ہے تو آپ اس سے پیسے کمانے سکتے ہے۔یوٹیوب پر آپ اعلیٰ معیار کی ویڈیوز بنا کر لوگوں کے مسائل بھی حل کر سکتے ہیں۔ ان ویڈیوز میں اپ نہ صرف ان کے سوالات کے جوابات دیں بلکہ انہیں مختلف سے مصروف بھی رکھیں۔ آپ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے یا یوٹیوب پلیٹ فارم پر اشتہار دے کر اپنی ویڈیوز کی تشہیر بھی کر سکتے ہیں۔

Online Earning in Pakistan in Urdu

ای کامرس کے ساتھ آن لائن کمائی

پاکستانی ای کامرس پلیٹ فارمز جیسے دراز کے ساتھ ساتھ اب آپ اپنا آن لائن اسٹور بھی بنا سکتے ہیں۔ اپ اپنے صارفین کو اپنی مصنوعات فروخت کر کے بھی پیسے کما سکتے ہیں۔ پاکستان میں ای کامرس کا کام کیسے شروع کر سکتے ہیں

ایک پروڈکٹ کا انتخاب کریں

ایک ایسا مضمون کا انتخاب کریں جس کے بارے میں آپ کو انفارمیشن ہو اور جس کی عوام میں بہت زیادہ مانگ ہو۔ پاکستان میں ای کامرس کے کچھ مشہور موضوعات میں فیشن، خوبصورتی، الیکٹرانکس، اور گھریلو سامان شامل ہیں۔

ایک آن لائن سٹور بنائیں

اپنی مصنوعات کو آن لائن فروخت کرنے کے لیے آپ کو ایک ای کامرس ویب سائٹ بنانے یا ای کامرس سلوشنز جیسے شوپوفائی، وکامرس یا ورڈپریس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں کیش آن ڈیلیوری کی سہولت آن لائن خریداری کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔

اپنے اسٹور کی مارکیٹنگ کریں

ممکنہ گاہکوں تک پہنچنے اور اپنی فروخت کو بڑھانے کے لیے اپنے اسٹور کی تشہیر کرنے کی ضرورت ہوگی۔ سرچ انجن آپٹیمائزیشن کرنا ہو گی۔ آپ کو گوگل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے اسٹور کی تشہیر بھی کرنا ہوگی۔

افلیئٹ مارکیٹنگ کے ساتھ آن لائن کمائی

ایک افلیئٹ مارکیٹر کے طور پر آپ دوسری کمپنیوں کی جانب سے مصنوعات کو بیچنا ہو گا۔ اور آپ کی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سے جو چیزیں سیل ہو گی انکا اپکو کمیشن ملے گا۔ یہ آن لائن آمدنی حاصل کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ آپ اصل میں اس پروڈکٹ کے مالک نہیں ہوتے۔ آپ کو پیکیجنگ، شپنگ، انشورنس، اور رقم کے لین دین کی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ اگر آپ کوئی چیز فروخت کرتے ہیں، تو آپ اس پروڈکٹ کی قیمت کا ایک فیصد کما لیتے ہیں۔ پاکستان میں افلیئٹ مارکیٹنگ پر کام کرنے کے طریقے

Online Earning in Pakistan in Urdu

Online Earning in Pakistan in Urdu

افلیئٹ کے پلیٹ فارم ڈھونڈیں

پاکستان میں بہت سے افلیئٹ پروگرام دستیاب ہیں۔ جن میں ایمیزون اور دراز جیسی بڑی ای کامرس کمپنیوں کے پلیٹ فارم شامل ہیں۔

مواد بنائیں

اپنی افلیئٹ مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے، آپ کو بلاگ پوسٹ لکھنا پڑھے گا۔ مواد کو عام طور پر دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ایک معلوماتی مواد ہوتا ہے جو سامعین کو مصنوعات کے فوائد کے بارے میں بتاتا ہے۔ اور دوسرا تجارتی مواد ہے جو مصنوعات کی خصوصیات اور فروخت پر کسٹمر کی توجہ مرکوز کرتا ہے۔

اپنے بلاگ پوسٹ پر ٹریفک بڑھائیں

سرچ انجن آپٹیمائزیشن آپ کی ویب سائٹ پر ٹریفک لانے کا بہترین طریقہ ہے۔ دیگر طریقوں میں گوگل، یوٹیوب، ٹویٹر، لنکڈ ان اور میٹا کی کمپنیوں جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر پروموشن شامل ہیں۔

نتیجہ

Online Earning in Pakistan in Urdu

Online Earning in Pakistan for Students

3 thoughts on “پاکستان میں آن لائن کمانے کے 5 طریقے | 2023 میں پیسہ کمائیں۔”

  1. Pingback: Best Cat Food Brands UK | Elevate Your Ragdoll’s Diet

  2. Pingback: Small Business Ideas in Pakistan with Low Investment in Urdu

  3. Pingback: Unveiling the Charm of Andy Warhol Cat Prints | Pets

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.