Urdu Story Double Shah Pakistan

Urdu Story Double Shah

Urdu Story Double Shah Pakistan

Urdu Story Double Shah

Urdu Story Double Shah

Double Shah Story in Urdu

*ڈبل شاہ کہانی*

ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوا. ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر بی ایس سی اور بی ایڈ کیا۔ اوروزیر آباد کے قریب نظام آباد کے گورنمنٹ ہائی سکول میں سائنس کا استاد بھرتی ہو گیا۔غربت زیادہ تھی اور خواب اونچے،وہ نوکری سے اکتا گیا۔

اس نے چھٹی لی اور 2004 میں دوبئی چلا گیا۔ وہ چھ ماہ دوبئی رہا۔ چھ ماہ بعد وزیر آباد واپس آگیا۔ وزیر آباد میں اس نے ایک عجیب کام شروع کیا۔ اس نے ہمسایوں سے رقم مانگی۔ اوریہ رقم پندرہ دن میں دوگنی کر کے واپس کردی ایک ہمسایہ اس کا پہلا گاہک بنا۔

یہ ہمسایہ جاوید ماربل کے نام سے ماربل کا کاروبار کرتا تھا۔ ہمسائے نے رقم دی۔ اورٹھیک پندرہ دن بعددوگنی رقم واپس لے لی۔ محلے کے دو لوگ اگل گاہک بنے۔ یہ بھی پندرہ دنوں میں دوگنی رقم کے مالک ہو گئے۔ یہ دو گاہک اس کے پاس پندرہ گاہک لے آئے۔

اور پھریہ پندرہ گاہک مہینے میں ڈیڑھ سو گاہک ہو گئے۔ یوں دیکھتے ہی دیکھتےلوگوں کی لائین لگ گئی۔ لوگ زیورات بیچتے،گاڑی، دکان، مکان اور زمین فروخت کرتے۔ اور رقم اس کے حوالے کر دیتے۔ وہ یہ رقم دوگنی کر کے واپس کر دیتا۔

یہ کاروبار شروع میں صرف نظام آباد تک محدود تھا۔لیکن پھر یہ وزیر آباد‘ سیالکوٹ اور گوجرانوالہ تک پھیل گیا۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ معمولی سکول ماسٹر ارب پتی ہو گیا۔یہ کاروبار 18 ماہ جاری رہا۔ اس شخص نے ان 18 مہینوں میں 43 ہزار لوگوں سے 7 ارب روپے جمع کر لئے. جب کاروبار پھیل گیا تو اس نے اپنے رشتے داروں کو بھی شامل کر لیا۔

Double Shah Story in Urdu

یہ رشتے دار سمبڑیال‘ سیالکوٹ‘ گجرات اور گوجرانوالہ سے رقم جمع کرتے تھے۔ پانچ فیصد اپنے پاس رکھتے تھے،اور باقی رقم اسے دے دیتے۔ وہ شروع میں پندرہ دنوں میں رقم ڈبل کرتا تھا۔ یہ مدت بعدازاں ایک مہینہ ہوئی۔ پھر دو مہینےاور آخر میں 70 دن ہو گئی۔ یہ سلسلہ چلتا رہا۔ لیکن پھر اس کے برے دن شروع ہوگئے۔ وہ خفیہ اداروں کی نظر میں آ گیا۔

تحقیقات شروع ہوئیں تو پتہ چلا وہ شخص*”پونزی سکیم“*چلا رہا ہے۔ پونزی مالیاتی فراڈ کی ایک قسم ہوتی ہے ،جس میں رقم دینے والا گاہکوں کو ان کی اصل رقم سے منافع لوٹاتا رہتا ہے۔ شروع کے گاہکوں کو دوگنی رقم مل جاتی ہے۔ لیکن آخری گاہک سارے سرمائے سے محروم ہو جاتے ہیں۔

مجھے چند برس قبل امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک انٹرویو دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ انٹرویو کرنے والے نے ان سے سوال کیا۔ آپ کو اگر اپنی عملی زندگی دوبارہ شروع کرنی پڑے تو آپ کون سا کاروبار کریں گے؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا:”میں نیٹ ورکنگ کا کاروبار کروں گا۔“ میرے لئے یہ کاروبار نیا تھا۔

Double Shah Story in Urdu

میں نے تحقیق کی تو پتہ چلا نیٹ ورکنگ بھی پونزی سکیم جیسا کاروبار ہے۔ اس کاروبار میں بھی گاہک کو رقم دگنی کرنے کا لالچ دے کر سرمایہ اکٹھا کیا جاتا ہے۔ یہ سرمایہ بعد ازاں میگا پراجیکٹس میں لگا دیا جاتا ہے اور ان میگا پراجیکٹ کا منافع گاہکوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔ نیٹ ورکنگ نسبتاً اچھی پونزی ہوتی ہے۔ لیکن دونوں میں شروع کے گاہک فائدے اور آخری نقصان میں رہتے ہیں۔

یہ وزیرآبادی شخص بھی اپنے گاہکوں کے ساتھ پونزی کر رہا تھا۔ یہ لوگوں کو لالچ دے کر لوٹ رہا تھا۔ خفیہ اداروں نے اس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا.اس دوران *”ڈیلی نیشن“* میں اس کے خلاف خبر شائع ہوگئی۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں کہرام برپا ہوا۔ اوریہ شخص اپریل 2007ء میں گرفتار ہو گیا۔جی ہاں۔ آپ کا اندازہ درست ہے یہ شخص تھا * سید سبط الحسن عرف ڈبل شاہ*وہ ڈبل شاہ جس کا شمار پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈیوں میں ہوتا تھا۔

اس نے صرف ڈیڑھ سال میں تین اضلاع سے سات ارب روپے جمع کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ آپ اب اس شخص کی چالاکی ملاحظہ کیجئے۔ یہ 2007 میں نیب کے شکنجے میں آ گیا۔ نیب نے اس کی جائیداد‘ زمینیں‘ اکاﺅنٹس اور سیف پکڑ لئے۔ یہ رقم تین ارب روپے بنی اور اس نے یہ تین ارب روپےچپ چاپ اور بخوشی نیب کے حوالے کر دیئے. ڈبل شاہ کا کیس چلا. اسے یکم جولائی 2012 کو 14 سال قید کی سزا ہو ئی.

جیل کا دن 12 گھنٹے کا ہوتا ہےچنانچہ ڈبل شاہ کے 14 سال عملاً 7 سال تھے. عدالتیں پولیس حراست‘ حوالات اور مقدمے کے دوران گرفتاری کو بھی سزا سمجھتی ہیں. ڈبل شاہ 13 اپریل 2007 کو گرفتار ہوا تھا۔ وہ عدالت کے فیصلے تک پانچ سال قید کاٹ چکا تھا یہ پانچ سال بھی اس کی مجموعی سزا سے نفی ہو گئے۔ پیچھے رہ گئے دو سال‘ڈبل شاہ نے محسوس کیاچار ارب روپے کے عوض دو سال قید مہنگا سودا نہیں۔

چنانچہ اس نے پلی بارگین کی بجائے سزا قبول کر لی. جیل میں اچھے چال چلن‘ عید‘ شب برات اور خون دینے کی وجہ سے بھی قیدیوں کو سزا میں چھوٹ مل جاتی ہے. ڈبل شاہ کو یہ چھوٹ بھی مل گئی.چناچہ وہ عدالتی فیصلے کے 23ماہ بعدجیل سے رہا ہوگیا. ڈبل شاہ 15مئی 2014 کوکوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوا۔ تو ساتھیوں نے گیٹ پر اس کا استقبال کیا۔

یہ لوگ اسے جلوس کی شکل میں وزیر آباد لے آئے. وزیر آباد میںڈبل شاہ کی آمد پر آتش بازی کا مظاہرہ ہوا. پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈیئے کو ہار پہنائے گئے. اس پر پھولوں کی منوں پتیاں برسائی گئیں، اور اسے مسجدوں کے لاﺅڈ سپیکروں کے ذریعے مبارک باد پیش کی گئی. اور وہ ہر لحاظ سے کامیاب ثابت ہوا۔

وہ معاشرے کا تیسرے درجے کا شہری تھا. اس نے فراڈ شروع کیا اور 18 ماہ میں سات ارب روپے کا مالک بن گیا. نیب نے اسے گرفتار کر لیا وہ گرفتار ہو گیا۔ نیب ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجوداس سے چار ارب روپے نہیں نکلوا سکا. سزا ہوئی اور وہ بڑے آرام سےسزا بھگت کر باہر آ گیا۔

اس نے قید کے دن بھی جیل کے ہسپتال اور سیکنڈ کلاس میں گزارے۔ اسے جیل میں تمام سہولتیں حاصل تھیں. چنانچہ وہ جب رہا ہوا تو وہ مکمل طور پر کلیئر تھا. اس نے اب کسی کو کچھ ادا کرنا تھا۔ اور نہ ہی پولیس اور نیب اسے تنگ کر سکتی تھی. یہ چار ارب روپے اب اس کے تھے. یہ اس رقم کا بلا شرکت غیرے مالک تھا۔ ایک سابق سکول ٹیچر کےلئے چارب ارب روپے کی رقم قارون کے خزانے سے کم نہیں تھی۔

Double Shah Story in Urdu

وہ وزیرآباد سے لاہور شفٹ ہوا اور دنیا بھر کی سہولیات کے ساتھ شاندار زندگی گزارنے لگا. لیکن اب اللہ کا نظام بھی ملاحظہ کیجئے۔ سید سبط الحسن شاہ عرف ڈبل شاہ کو رہائی کے 16 ماہ بعداکتوبر 2015 میں لاہور میں ہارٹ اٹیک ہوا. یہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا۔ اس کی طبیعت تھوڑی سی بحال ہوئی یہ گھر آیا۔ لیکن پھر یہ شخص30 اکتوبر 2015 کو انتقال کر گیا.

یہ شخص چار ارب روپے کا مالک ہونے کے باوجود دنیا سے چپ چاپ رخصت ہو گیا. ڈبل شاہ کی ساری بے نامی جائیداد‘ خفیہ اکاﺅنٹس‘ کیش رقم‘ فیکٹریاں اور پلازے دنیا میں رہ گئے۔ اور وہ خالی ہاتھ اگلے جہاں چلا گیا. وہ جائیداد‘ وہ رقم‘ وہ پلازے اور وہ خفیہ اکاﺅنٹس آج کہاں ہیں؟

دنیا کا مال دنیا کے کتے چاٹ گئے۔

یہ کیا ہے؟یہ ہماری زندگی‘ ہمارے نہ ختم ہونے والے لالچ اور ہماری لامتناہی حرص کی اصل حقیقت ہے۔

اور ہم انسان اپنے گرد لالچ کی وسیع دیوار بناتے ہیں۔

ہم مال جمع کرتے ہیں۔ ہم دوسروں کی عمر بھر کی کمائی لوٹتے ہیں اور قارون کی طرح خزانے بناتے ہیں۔

لیکن آخر میں ہم چپ چاپ دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں. اور یہ مال دوسروں کے کام آ جاتا ہے. نورجہاں کا مقبرہ نشئیوں کی پناہ گاہ بن جاتا ہے. اور شاہ جہاں کے تاج محل میںانگریزوں کے گھوڑے باندھے جاتے ہیں.

ہم انسان ان چیونٹیوں سے بھی بدتر ہیں جو عمر بھر اپنے جثے سے بڑے دانے کھینچتی رہتی ہیں۔ انہیں کھینچ‘ دھکیل کر بلوں تک لاتی ہیں۔ اور جب دانوں کا انبار لگ جاتا ہے۔ تو وہ ان کے سرہانے گر کر مر جاتی ہیں۔

اور پھران کی عمر بھر کی جمع پونجی چوہوں کا نوالہ بن جاتی ہے.ہم میں سے زیادہ تر لوگ چونٹیاں ہیں. میں اکثر حیران ہوتا ہوں. ہم انسان جانتے ہیں۔

*ہم خسارے کے سوداگر ہیں.*

Urdu Story Double Shah

ہمارے چینل کو سبسکرائب کر دیں شکریہ

اردو کہانی ابو نصر الصیاد

اردو کہانی نوسر باز کسان

سٹوریز آنلائن

تاریج کے تلخ اوراق ڈاکٹر نعمان

پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا اسکینڈل

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.